واشک اور ڈیرہ بگٹی سے تین افراد کی لاشیں برآمد

177

بلوچستان کے ضلع واشک اور ڈیرہ بگٹی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہے جن کو انتظامیہ نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے ریگستان میں مقامی لوگوں کو دو افراد کی لاشیں ملی ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاشوں کو بی ایچ یو کلی ٹولکی گڑانگ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں افراد کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا ڈیرہ بگٹی سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے قریبی علاقے  پیر چت میں ایک شخص کی مسخ شدہ اور ناقابل شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

بلوچستان میں لاشوں کی برآمدی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اس مسئلے نے اس وقت سنجیدہ شکل اختیار کرلی، جب سنہ 2009 سے ان لاپتہ افراد کی انتہائی تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملنا شروع ہوئیں، جو ہنوز جاری ہے جبکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم جماعتوں کا موقف ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے اور قتل کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔