کوئٹہ: تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی، تاجر برادری کا احتجاج

91
File Photo

تاجر برادری نے اپنے مطالبات کی حل کیلئے ڈبل روڈ پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا، روڈ بند ہونے سے شہر میں بدترین ٹریفک جام

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کو سیل کرنے کے بعد تاجر برادری نے ڈبل روڈ پر احتجاج کر کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہوگئی تاجر برادری نے ڈبل روڈ پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے تجاوزات کی خاتمے کے خلاف ڈبل روڈ پر واقع سینکڑوں کی تعداد میں دکانوں کو سیل کردیا جس کے بعد صبح تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈبل روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور شہر کے تمام شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی، تاجر برادری نے اپنے مطالبات کی حل کیلئے ڈبل روڈ پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمار ے مطالبا ت تسلیم نہیں کیئے جاتے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم تاجر برادری مذاکرات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔