گنداخہ: پانی نہ ملنے پر پولیو کے قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا عندیہ

256

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے تحصیل گنداخہ میں نہری پانی کے عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کی جبکہ پانی نہ ملنے پر پولیو کے قطرے پلانے بائیکاٹ کا عندیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز تحصیل گنداخہ کی جانب سے گنداخہ تحصیل کے مختلف شاخوں جن میں گنداخہ شاخ،مٹھڑی شاخ، نورپور مائینر، سیر مائینر، لنڈی شاخ اور قبہ شاخ میں پانی کی کمی اور وارہ بندی کو ختم کرنے کے خلاف ایریگیشن انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایریگیشن افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کی قیادت صدر آل پارٹیز تحصیل گنداخہ مولانا امان اللہ حقانی اور نور محمد جمالی نے کی جو عوامی ایکشن کمیٹی گنداخہ کے دفتر سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل پریس کلب گنداخہ پہنچی جہاں پر مختلف عہدیداروں نے خطاب کیا۔

مقررین اپنے خیالات ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ تحصیل کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ایریگیشن نے جان بوجھ کر ہمارے پانی کو بااثر زمینداروں اور سندھ کو بیچ دیا ہے۔

مقررین مزید کہا کہ پانی ہمارا حق ہے جس کو ہم ہر صورت میں لینگے۔ہم حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں کہ گنداخہ تحصیل کو پانی دیا جائے اگر ہم کو پانی نہیں دیا گیا تو ہم پولیو کے قطرے پلانے کا بائیکاٹ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر ہوگی کیونکہ وہ گنداخہ میں نہری پانی کی قلت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔