مکران ڈویژن میں بجلی بحران تاحال جاری

137

مکران ڈویژن میں بجلی بحران سے کئی اضلاع شدید متاثر ہیں،  12سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مکران ڈویژن میں بجلی کے بحران کے باعث گوادر،تربت،پنجگور اور کیچ سمیت کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

گوادر، پنجگوراورکیچ میں بجلی کی یومیہ 12سے18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کیسکو حکام کے مطابق بجلی بحران ایران سے بجلی معاہدے کے برخلاف کم سپلائی کے باعث پیدا ہوا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایران سے مکران کیلئے100میگاواٹ بجلی کامعاہدہ ہے کیسکو حکام کے مطابق مکران کوان دنوں ایران سے40میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ایران سے اس کے علاوہ بھی بجلی دوپہرسے شام تک بند کردی جاتی ہے موسم گرما میں مکران ڈویژن میں بجلی کی طلب تقریبا150میگاواٹ تک ہوتی ہے۔