سندھ: کشتی الٹنے سے 12 افراد ڈوب گئے

195

ڈوبنے والے والے افراد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے سندھ مٹیاری کے مقام پر دریائے سندھ میں مسافروں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 12 افراد ڈوب گئے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق کشتی میں سوار افراد مٹیاری سے جام شورو جارہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں 12 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

ڈوبنے والے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جانبحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔