پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونگے – آئی ایم ایف

130

عالمی بینک کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سےجاری کردہ ورلڈ اکنامک آوٹ لک 2019 کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی آئی گی، رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رہے گی جب کہ آئندہ سال شرح نمو کم ہوکر 2.8 فیصد رہ جائے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق 2019 کے بعد پاکستان کی شرح نمو 2.7 تک سکڑنے کا خدشہ ہے جب کہ ملک میں مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگی اور آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔