الیکشن کمیشن نے رکن بلوچستان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

175

الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور جعلی ڈگری معاملے پر نااہل قرار دیدیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے جعلی ڈگری پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد خان کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے محمد خان طور کو 63 ون ایل کے تحت نااہل کیا۔

واضح رہے کہ محمد خان طور 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سیٹ پر پی بی 4 لورالائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔