بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شہدائے مرگاپ کے دسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ءکی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان کی تحریک عوامی سطح پر ناقابل شکست بن چکی ہے۔
شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ بی آر پی کے مرکزی رہنما شیر محمد بلوچ، بی این ایم کے رہنما شہید واجہ غلام محمد اور شہید لالا منیر کو جس طرح سرعام دن دھاڑے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا اور پھر ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینکی گئی وہ زخم آج بھی غیور بلوچ قوم کے دلوں میں تازہ ہے اور ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
بی آر پی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ شہید شیر محمد جیسے بہادر اور مخلص رہنماؤں کی مسلسل جدوجہد اور محنت سے جہاں پارٹی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہی بلوچ نوجوانوں کو بلوچستان کی جدوجہد کی طرف راغب کرنے میں بھی ایک بہترین اور مثالی جدوجہد کی۔
انہونے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ سمیت تمام شہدا کی قربانیاں ہمارے آنے والے نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خلوصِ نیت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔