پسنی : آئل ریفائنری کے لئے ایک لاکھ ایکٹر زمین پر قبضہ

311

پسنی میں ایک لاکھ ایکڑاراضی پر محیط آئل ریفائنری کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ ،اوپن اراضی کی سرکاری قیمت فی ایکڑ 4لاکھ پچاس ہزارروپے مقررکرنے کی اطلاع ،آئندہ دس روزکے اندر انتقال اراضی پرپابندی لگانے کے بعد فہرستیں مرمت کی جانے کا امکان ۔

 تفصیلات کے مطابق  باخبرزرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تحصیل پسنی میں مجوزہ آئل ریفائنری کے قیام کے دوران متاثر ہونے والی اراضیات کے مالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ مجوزہ آئل ریفائنری کے لئے ایک لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی کی سفارشات کی گئی ہے زرائع نے وثوق سے بتایا کہ اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ آئندہ دس روزکے اندراندرمحکمہ سٹلمنٹ کی جانب سے تحصیل پسنی میں اراضیات کی انتقال پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی جائے گی اور اسکے بعدمتاثرین کی فہرست مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر گوادر کے حوالے کردیاجائے گا ۔