بولان میں فورسز پر حملہ

165
File Photo

بولان میں فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز پر حملہ بولان کے علاقے جالڑی میں کیا گیا جبکہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع سے تاحال نقصانات کے حوالے کوئی بیان جاری نہیں کی گئی۔

بولان اور گردونواں کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

دو روز قبل بولان کے علاقے مارگٹ میں زرین ڈھوک کے مقام پر تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی ایک حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں سیکورٹی پر معمور فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔