کوئٹہ: گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

338

فائرنگ کا واقعہ سلطان ترین ہسپتال کے قریب پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ زرغون روڈ پر سلطان ترین ہسپتال کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مریض کے رشتہ داروں اور ڈاکٹر کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔