خضدار : گریشہ میں خواتین اساتذہ کی غیر حاضری کے خلاف طالبات کا مظاہرہ

514

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں ایک طرف تعلیمی اداروں کی کمی ہے وہی دوسری جانب اسکولوں میں اساتذہ بھی ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ میں خواتین اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری کے خلاف اسکول کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی اور ڈی ای او خضدار سے مطالبہ کیا کہ غیر حاضر اساتذہ کو اپنی ڈیوٹی دینے کا پابندی کیا جائے ۔

واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں 18 سو زائد اسکول غیر فعال اور 20 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہے ۔

اس کےعلاوہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں اساتذہ سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی کے سبب اسکولوں میں ڈیوٹی دینے کے بجائے ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔