تربت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

138

خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ علاقے تربت سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک شخص کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نور محمد ولد نیاز کے نام سے ہوئی ۔

لواحقین کے مطابق نور محمد کو پہلے فون کرکے بازار بلایا گیا اور وہیں سے اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی نور محمد کو رہا کریں اور اس نے کوئی قانونی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے ۔