پنجگور: اسکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے واک

570

پنجگور کے علاقے خدابادان میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول خدابادان کی جناب سے تعلیمی سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسکول کے ہیڈ ماسٹر ناصر بلوچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریاض سعید، ڈی ای او محمد جان اور اسکول کے اسٹاف نے کی۔

واک گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول خدابادان سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مواچ چوک پر مجمع کی شکل اختیار کرلی، واک میں شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر والدین و ذمہ داروں کو اپنے بچوں کو سکول داخلہ یا سکول لانے کے پیغام کے جملے درج تھے۔

مواچ چوک میں شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی سہولیات میٹرک تک ہے کلسٹر پروگرام کے تحت بہت سے اسکولوں کے مسائل حل ہوئے ہیں اس کے ساتھ باقاعدہ تمام کتابیں وضیفہ غریب یتیموں کے یونیفارم سمیت دیگر سہولیات مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک آپ اپنے بچے کو اسکول نہیں دیں گے ایک روشن مستقبل کبھی حاصل نہیں کرسکتے ہیں ترقی پسند سوچ یہی کہتے ہیں کہ مجھے اسکول دو میں تمہیں ترقی یافتہ شہر دونگا۔