نصیرآباد سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

155

برآمد ہونے والی لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے –

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے حدود ٹول پلازہ کے قریب واٹر کورس میں ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کو شناخت کے لئے سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا-

اسپتال انتظامیہ کے مطابق برآمد ہونے والے لاش 35 سالا شخص کی ہے اور دو روز پہلے قتل کرکے لاش پھینکی گئی ہے تاہم شناخت کے لئے لاش مردہ خانہ بھیج دیا گیا ہے –

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات لاشیں ملتی ہے جن میں اکثریت تعداد ان افراد کی ہے جنہیں سالوں تک جبری طور پر لاپتہ رکھا جاتا ہے –