بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود بند رہنے کا اعلان

238

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کی طرف سے آنے اور جانے والے پروازوں کے لئے فضائی حدود بند رہیں گی۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےکہا کہ شارجہ سے ملتان کی پہلی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فضائی حدود بحال کرنے سے متعلق تمام ایئر لائنز کی انتظامیہ کو نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم انہوں واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے راستے کوئی پرواز پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوگی۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر 27 فروری کو بند کردی تھی جسے مرحلہ وار کھولا گیا ہے۔