‎اوتھل کے کئی اسکولوں کوسرکاری کتب فراہم نہیں کیا گیا ہے – بی ایس اے سی

278

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون  کے ایک وفد نے ضلع لسبیلہ کے علاقے او تھل کے گورنمنٹ مڈل سکول گوٹ چھوٹا سمیت مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔اس دوران طلباء سے تعلیم کے حوالے گفتگو کیا گیا جبکہ  اسکول کے ٹیچروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔

انھوں نے کہا کے اوتھل کے تمام سکولز 9 اگست کو کھولے جا چکے ہیں لیکن ابھی تک طلباء کو سرکار کی جانب سے کتابیں نہیں  ملے ہیں اور کچھ ایسے بھی اسکول ہیں جن کے عمارت بوسیدہ حالت میں ہیں کھڑکیاں اور دروازہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ 25 سال ہو گئے ہیں ابھی تک چار دیواری نہیں  ہے نہ وہاں طلباء و طالبات کو پینے کے لیے صاف  پانی میسر ہے نہ بجلی کا نظام موجود ہے۔ طلباء اور اساتذہ اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کر کے اپنے سہولیات پوری کرتے ہیں ساڑھے تین سال ہو گئے نہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور نہ کوئی دوسرےآفیسرز  وزیٹ کے لئے آئے ہیں ان تمام مسائل سے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ظاھر ہو جاتی ہے کہ وہ تعلیم کے حوالے سے بالکل ناکام ہو چکی ہے۔

ترجمان نے اس صورتحال کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور وزیر تعلیم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کا نوٹس لے کر غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرے.