پبلک لائبریری میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے سمینار منعقد کیا گیا
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے مکران ویلفئر ٹرسٹ کیچ بلوچستان یونیورسٹی لاء فیکالٹی کی جانب سے تربت پبلک لائبریری میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا –
سمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صبور بلوچ اور اسسٹینٹ کمشنر خرم خالد اور چیف آفیسر تربت میونسپلٹی شعیب ناصر بلوچ تھے۔ بی بی فرح، بہرام شاری، ابوالحسن، مہگونگ نسیم، ڈائریکٹر لوکل گورمنٹ شے ظہور حسن، حانی، ظریف زدگ، اعجاز احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا-
مقررین کو خواتین کے تعلیمی سماجی و اداراتی خدمات کے عوض ٹرسٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے گئے-
ٹرسٹ کے صدر رؤف شہزاد نے معززین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خواتین کے حوالے سے ہمیں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے-
سمینار میں بلوچ معاشرہ اور بلوچ تہذیب و ثفافت میں عورت کا مقام اور ان کے سماجی و اداراتی خدمات پر بحث کیا گیا-