دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم سے 23 مارچ 2017 کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوید ولد دین محمد آج پنجگور سے بازیاب ہوگیا۔
دریں اثنا گوادر سے گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والا داد شاہ ولد ناصر سکنہ دشت بھی بازیاب ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق داد شاہ کو 21 فروری کی رات گوادر کے علاقے مونڈی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
داد شاہ کے ہمراہ لاپتہ ہونے والا عدنان ولد مولابخش تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظمیوں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہے جبکہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہے جبکہ تنظمیوں کا موقف ہے کہ لاپتہ ہونیوالے افراد میں سے بہت کم تعداد کو رہا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے۔