بلوچستان یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا طالبعلم 10 روز سے لاپتہ

254

طالب علم محمد علی بگٹی کو ڈیرہ بگٹی شہر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والا طالب علم گذشتہ دس روز سے لاپتہ ہے۔

لاپتہ نوجوان محمد علی بگٹی ولد مبارک بگٹی بلوچستان یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینیئرنگ کا طالب ہے جنہیں گذشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی شہر میں گول چوک سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیچ سے نوجوان کی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی حکومتی وعدوں کے منافی ہے – جنرل سیکرٹری بی ایچ آر او

علاقائی ذرائع کے مطابق محمد علی بگٹی کو اس سے قبل بھی 14 دسمبر 2018 کو کوئٹہ سے فورسز نے حراست میں لیا تھا لیکن پھر دو دن بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی چلے گئے تھے جہاں انہیں ایک بار پھر 6 فروری کو جبری طورپر لاپتہ کردیا گیا۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے کئی افراد رہا ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں لیکن دوسری جانب کئی افراد لاپتہ کیے جارہے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیمیں کا موقف ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔