ارشاد رنجھانی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں – ورلڈ سندھی گانگریس

239

قوم پرست رہنماء کا قتل ریاستی اور طالبان حمایت یافتہ گروہ کے جانب سے کی گئی۔ ڈبلیو ایس سی

ورلڈ سندھی گانگریس نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قوم پرست رہنماء ارشاد رنجھانی کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کے جئے سندھ تحریک کراچی ڈویژن کے صدر کے قتل میں ریاستی اور طالبان حمایت یافتہ گروہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرست رہنماء کو لوگوں کے سامنے تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا اس کے باجود ریاستی میڈیا اور پولیس جھوٹے بیانیہ سے قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہیں کیوں کے قاتل رحیم شاہ نامی شخص طالبان کا اہم رکن اور ریاستی الہ کار ہے۔

ورلڈ سندھی گانگریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کے ارشاد رنجھانی کا قتل قوم پرستوں کو قتل کرنے کی ایک کڑی ہے جو ریاست مخالف سیاسی نظریہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا کے واقعے کے سارے فوٹیج سوشل میڈیا پر موجود ہے کہ کیسے سندھی رہنماء کو اس کے بھائی کے سامنے تشدد کیا جاتا ہے اور ان کے بھائی کو انہیں ہسپتال لیجانے سے روکا جاتا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے ارشاد رنجھانی کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کرکے ملوث افراد کو سزا دیکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور ہم پشتون قوم پرست رہنماؤں سے بھی گزارش کرتے ہیں وہ اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرکے ارشاد رنجھانی کے خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کریں۔