وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کی وہ کہ وہ اپنے پیاروں کی معلومات پروفرمہ میں صاف لکھائی اور تفصیل سے درج کریں۔
اعلامیہ میں کہا کہ کچھ لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کی تفصیلات پروفرمہ میں مکمل درج نہیں کر رہے ہیں اور لکھائی بھی صاف نہیں ہے اور ساتھ ہی بہت سے اسے کیسز ہے جو دو اور تین ذرائع سے تنظیم کو ارسال کیے جاتے ہیں جس سے تنظیم کو سمجنھے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔
اس لیے لواحقین سے گزارش ہے کہ پروفرمہ میں تفصیلات مکمل درج کرنے کے ساتھ ساتھ لکھائی بھی صاف اور واضع ہوتاکہ سمجنھے میں دشواری نہ ہو۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوشش کی جائے کہ ایک بندہ اپنے لاپتہ پیارے کے حوالے سے تنظیم کے ساتھ کیس جمع کرے اور وہی بندہ تنظیم کے ساتھ رابطے میں رہے اور اگر لواحقین کو پروفرمہ فل کرنے میں کوئی دشواری پیش
آئے تو اس وٹس اپ نمبر 03363832416 پر رابطہ کریں۔