بلوچستان : غیر حاضر و جعلی ڈگری والے 16 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

185
محکمہ تعلیم بلوچستان نے عرصہ دراز سے غیر حاضر اور جعلی ڈگری والے 16 اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔
 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکرٹری تعلیم و اسکولز محمد طیب لہڑی کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کی انکوائری کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس امر کی نشاہدہی کی گئی کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود نہیں ہیں، سیکریٹری تعلیم نے بیڈا ایکٹ کے تحت عرصہ دراز سے غیر حاضر اور اپنی ڈگریوں میں جعلسازی کرنیوالے 16 اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔
سیکریٹری ثانوی تعلیم اسکولزمحمد طیب لہڑی کا کہنا تھا کہ غیر حاضر اساتذہ کیلئے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں، بلوچستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے، انکوائری کمیٹی کے مطابق برطرف اساتذہ کا تعلق ضلع پشین اور جعفرآباد سے ہے۔