سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

181

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سبی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کی صبح 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو راستے میں نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بنایا، جس سے فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی اور موقع پر ہی دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے دشمن فوج کے گذرگاہ پر بارودی سرنگ بچھایا ہوا تھا اور جس وقت فورسز کی گاڑی گذر رہی تھی تو اسے دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ہمارے سرمچار وطن کی حفاظت کیلئے بلوچستان کے ہرکونے میں موجود ہیں اور دشمن فوج کی ہر پیشقدمی کیخلاف حسبِ قوت مزاحمت کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی پاکستانی فوج، تنصیبات اور اسکے آلہ کاروں پر مزید شدت کے ساتھ حملے ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گی۔