چاغی سے متصل افغان علاقے میں چھاپہ، متعدد افراد جانبحق

271

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند زیرو ون برگیڈ کا چھاپہ ،چھاپے میں متعدد افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گرمسیر کے علاقے صفار میں افغانستان کی اسپیشل فورسز کے خصوصی برگیڈ جسے “زیرو ون برگیڈ ” کے نام جانا جاتا ہے نے چھاپہ مار کر متعدد تریاق و ہیروئن نے دکانوں کو نذآتش کردیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھاپے میں چار شہری بھی مارے گئے جبکہ نصف درجن کے قریب گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ نے کابل میں موجود سییکورٹی زرائع سے جب معلومات حاصل تو انھوں نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کسی بھی عام شہری کی ہلاکت کے دعووں کو رد کردیا ۔

واضح کہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل یہ علاقہ اس وقت طالبان کے قبضے میں ہے ۔

یاد رہے کہ ضلع گرمسیر  کے علاقے صفار میں چھاپہ مارنے والا زیرو ون برگیڈ نے کندھار صوبے میں اس جگہ کو اپنا مرکز بنایا ہے جہاں پہلے طالبان کے سربراہ ملا عمر کا گھر تھا ۔