حب: تین سال قبل لاپتہ شخص کی لاش برآمد

197

تین سال قبل حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بر آمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے تین سال قبل لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش حب شہر سے برآمد ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حب سے گذشتہ رات ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت الہی بخش ولد پیرجان سکنہ جھاؤ ڈولیجی کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو 7مئی 2016 کو جھاؤ کے علاقے ڈولیجی سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جن کی تین سال بعد لاش برآمد ہوئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو منظرعام پر لانے کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران چالیس ہزار افراد لاپتہ ہو چکے ہیں جن میں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں۔