پنجگور میں پاکستانی فوج و مسلح دفاع کو سرمچاروں نے پسپا کر دیا ہے – بی ایل ایف

161

مسلح دفاع پاکستان کی جانب سے مذہبی شدت پسندی کے لیے تشکیل دی گئی ہے، اسے بلوچوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں سیاہ دمب کے مقام پر جمعہ 14 دسمبر کو پاکستانی فوج اور مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع کے کارندوں نے سرمچاروں کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے گھیرنے کی کوشش کی مگر سرمچاروں انہیں پسپا کرکے بحفاظت نکل گئے۔ اس دوران جھڑپ میں فوج اور مسلح دفاع کے تین کارندے شدید زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مسلح دفاع پاکستان کی جانب سے مذہبی شدت پسندی کے لیے تشکیل دی گئی ہے، اسے بلوچوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی مذہبی شدت پسندوں کو بنگلہ دیش میں پاکستان نے پراکسی کے طور پر استعمال کیا، آج ان کو بنگالیوں کی نسل کشی کی سزا دینے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کے مذہبی شدت پسند و دیگر ریاستی ٹولز ماضی سے سبق حاصل کرکے بلوچ نسل کشی سے دور رہیں۔