مکحمہ صحت کا روایہ ڈاکٹروں کے ساتھ نامناسب ہے. محکمہ انتقامی کارروائی کر رہی ہے. حاضر ڈاکٹروں کے شوکاز فوری طور پر واپس لئے جائیں . بلوچ ڈاکٹرز فورم
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیکرٹری صحت کا روایہ ڈاکٹروں کے ساتھ آمرانہ ہے جو کسی بھی حالت قابل قبول نہیں. حال ہی بالا جواز 113 حاضر ڈاکٹروں کا شو کاز سمجھ سے بالاتر ہے.
ترجمان نے کہا حاضر ڈاکٹروں کو شوکاز کرنا محکمہ کی ناکامی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر ڈاکٹر اپنے تعیناتی جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن محکمہ کے پاس ریکارڈ موجود نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ محکمہ صحت کی سستی اور اسکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کو بلاجواز بلیک میل کرنا قابل مذمت ہے اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ہم پہلے بھی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ اسطرح کے اقدام قابل قبول نہیں. اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اسکے پیچھے ایک مخصوص ٹولہ کار فرما ہے جو اپنی ذاتی مفادات کی خاطر سیکرٹری کو غلط گائیڈ کر رہے ہیں.
ترجمان نے آخر میں کہا کہ اگر بلیک میل کرنے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے ردعمل میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور ہم وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح ناجائز اقدامات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں. اگر اس کے اقدامات کو روکا نہ گیا تو بلوچستان ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا.