بارکھان : رکھنی میں طالب علم کے قتل کے خلاف احتجاج

198

مظاہرین نے طالب علم کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے  بارکھان رکھنی میں طالب علم کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کو سڑک پر رکھ دیا ۔

واضح رہے کہ آٹھویں جماعت کے طالب علم جلیل احمد ولد میر خان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک خاتون سہرا بی بی دختر سلطان محمد کو زخمی کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق طالب علم جلیل احمد پیپر دینے امتحانی ہال کی جانب جارہا تھا کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی ۔

یاد رہے کہ رکھنی میں عوام گذشتہ کئی عرصے سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کیلئے مقامی انتظامیہ اقدامات اٹھائے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے ۔