محمود احمد کو مسافر بس سے اتار کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی کو فورسز نے مسافر بس سے اُتار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق پنجگور خدابادان کا رہائشی محمود احمد ولد قادر داد کو 30 نومبر کی شام کراچی سے حب چوکی آتے ہوئے دارو ہوٹل کے قریب فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منقتل کردیا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔
واضح رہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ایک جانب اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کررہے ہیں تو دوسری جانب ریاستی فورسز کی جانب سے لوگوں کو لاپتہ کرنے میں تیزی لائی گئی ہے۔