افغان طالبان نے ایران کی جانب سے ان کو اسلحہ کرنے کی الزامات کو رد کر دیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ روز امریکی عسکری عہدیدار برایان ھوک کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو جس میں انہوں نے کہا کہ ایران افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کو چھپانے کےلئے حقائق کو مسخ کررہا ہے ۔
طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے ممبر افغانستان میں روس کے وقت سے زخیرہ اسلحہ و گولہ بارود کو استعمال کرکے ہی امریکی فوج سے لڑ رہے ہیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان نے افغان فورسز سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ چھینا ہے ۔
تاہم دوسری جانب افغان سرکاری حکام اکثر و بیشتر یہ کہتے ہیں کہ ایران بڑے پیمانے پر طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے ۔
یاد رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں سے بعض اوقات طالبان کے قبضے سے ایرانی ساختہ میزائل اور دوسرے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔