چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

205

جمعے کے روز چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جمعے کے روز چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی، تمام چینی باشندوں کو سیکورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ کے بعد سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی جانب سے بلوچستان میں مختلف کارروائیاں کی جا رہی ہے اور تھریٹ الرٹ کے بعد وی آئی پی مووومنٹ اور حساس مقامات پر سیکورٹی کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے چائنیز قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا مقصد صاف اور واضح تھا کہ بلوچ سرزمین پر چین کے فوجی توسیع پسندانہ عزائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا چین کو ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں کہ چین بلوچ سرزمین پر اپنے ناروا عزائم سے جلدازجلد دستبردار ہوکر بلوچستان سے نکل جائے ورنہ اس طرح کے حملے تسلسل سے جاری رہینگے۔