ملتان: بلوچ و پشتون طلباء کا بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

326

طلباء کا لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور ایس پی پشاور طاہر داوڑ کی بے ایمانہ قتل کے خلاف شدید نعرے بازی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاپ کے شہر ملتان میں پریس کلب کے سامنے بلوچ پشتون طلبا کے جانب سے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل اور بلوچ نوجوانوں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں احتجاجی مظاہرے کے ذریعے یہاں کے عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے آواز اٹھائے ہمارے نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے اور ہمارے لوگوں کو اسلام آباد سے لاپتہ کیا جاتا ہے اور افغانستان سے انکی لاش ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج، مظاہرین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا گیا۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ ریاست اپنی ساکھ کھو چکی ہے یا تو ریاست خود ہماری نسل کشی میں ملوث ہے یہ چیز ریاست کے مکروہ سازش کو عیاں کررہی ہے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہے کہ آج کے بعد جو نعرے ہمارے گھروں سے اٹھائے جائینگے چائے ہم کہیں بھی ہو اس پر لبیک کہینگے۔

واضع رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سیاسی و سماجی و طلباء تنظیموں کے جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔