وٹس ایپ کیلئے بلوچی اسٹیکرز متعارف

1674

میرا مقصد یہی ہے کہ بلوچی زبان اس شعبے میں ترقی کرے- چراغ بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچ ہوسٹ ڈیویلپرزکی جانب سے پیغام رسانی کے مشہور ایپلکیشن وٹس ایپ کیلئے بلوچی اسٹیکرز (ایموجی) متعارف کردیے گئے ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ ہوسٹ ڈیویلپر کی جانب سے وٹس ایپ صارفین کیلئے بلوچی اسٹیکرز کا پہلا اینڈرائیڈ ایڈیشن متعارف کردیا گیا ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے بہ آسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ان اسٹیکرز کو بہت سراہا جارہا ہے۔ اسٹیکرز کو چار گھنٹے کے دوران ایک ہزار سے زائد صارفین ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے پہلے مرحلے میں اسٹیکرز کو چار حصوں میں متعارف کیا گیا ہے جن میں دو مردوں اور دو عورتوں کے اسٹیکر ز کے حصے شامل ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے بلوچ ہوسٹ کے سی ای او چراغ بلوچ سے ان اسٹیکرز کو متعارف کرنے کی وجوہات کے حوالے سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد یہی ہے کہ بلوچی زبان اس شعبےمیں ترقی کرے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کو خیال آیا کہ یہ اسٹیکرز دوسرے زبانوں میں ہیں لیکن جو چیزیں اپنی زبان میں ہوں تو زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

وٹس ایپ کیلئے بلوچی اسٹیکرز کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بلوچ ہوسٹ ڈیویلپر کے مطابق بلوچی اسٹیکرز آئندہ دنوں میں آئی فون صارفین کیلئے بھی متعارف کی جائینگی جبکہ اسٹیکرز میں براہوئی ایڈیشن بھی شامل کی جائیگی جو جلد ہی دستیاب ہونگی۔