بلوچستان میں آپریشن کے نام پر بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے – ڈاکٹر حئی

182

بلوچستان میں ہمیشہ طاقت کا استعمال ہوا ہے اور طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہوکر آواز بلند کرنا ہوگا۔ – ڈاکٹر حئی بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نظام میں غیر جمہوری قوتیں گزشتہ 70 سال سے حکومت چلا رہے ہیں, بلوچستان میں ہمیشہ طاقت کا استعمال ہوا ہے طاقت مسئلے کا حل نہیں ہے سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

انہوں کہا کہ بلوچستان میں آپریشن کے نام پر لوگوں کو اٹھانا قابل مذمت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہو کر سیاسی آواز بلند کرنا ہو گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے بلکہ ہم سب اس جدوجہد میں شامل ہے۔ بلوچستان میں پہلی دفعہ نہیں بلکہ یہ پانچویں دفعہ ریاستی دہشت گردی استعمال ہورہی ہے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کے سیاسی مسئلے کیساتھ جڑا ہے۔

ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ملک کے نظام میں غیر جمہوری قوتیں گزشتہ 70 سال سے حکومت چلا رہے ہیں، لاپتہ افراد میں ڈاکٹر، انجینئر، طالب علم شامل ہے، اگرلاپتہ افراد کسی بھی دہشت گردی میں ملوث ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور تمام جماعتوں کو لاپتہ افراد کے لئے ایک ہونا پڑے گا۔ پارلیمنٹ اور اسمبلیاں بے اختیار ہے آپریشن کے نام پر بے گناہ لو گوں کو اٹھانا قابل مذمت ہے، عوام کو سیاسی جدوجہد کرنا ہو گا ان ظالموں کے خلاف لاپتہ افراد کے لئے پورے بلوچستان میں احتجاج کرنا ہوگا۔ ملک کے حکمران گونگے بہرے ہیں لاپتہ افراد نظر نہیں آتے ہیں۔ بلوچستان میں ہمیشہ طاقت کا استعمال ہوا ہے اور طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا سیاسی حل نکالنا چا ہیئے۔