بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

205

بلوچستان کے علاقے خضدار اور ژوب میں پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.8 ، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا  مرکز 180 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

دوسری جانب ژوب میں بھی 3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی زیر زمین گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز 140 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے سے فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں