’ ہیرو‘ کی فلم’ زیرو‘ کا ٹریلر،2 دن میں 6 کروڑ کا ریکارڈ

191

بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ ریلیز سے پہلے ہی شہ سرخیوں کی زینت بن گئی ہے ۔

بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیرو کی فلم ’زیرو ‘میڈیا کی شہ سرخیوں اور سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ’ان‘ ہے ۔ پرستاروں کا حال یہ ہے کہ دو دن میں فلم کا ٹریلر 6 کروڑ سے بھی زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے ۔

فلم کی ریلیز میں ابھی کئی ہفتے باقی ہیں لیکن ٹریلر نے دہ دھاک بٹھائی ہے کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے ہیں۔ ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ادا کردا نئے انداز کے ڈائیلاگز فلم کی کامیابی کا سب سے اہم سبب ہوں گے ۔

فلم کے دو لیڈنگ کریکٹرز شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے ادا کئے ہیں اور دونوں ہی کردار اپنے انداز کے حوالے سے بالکل نئے ہیں۔

کنگ خان نے فلم میں پہلی بار ایک بونے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انوشکا ذہنی طور پر معذور لڑکی بنی ہیں۔ٹریلر میں دونوں ہی کردار نہایت چیلنجنگ نظر آتے ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر آنند رائے ہیں ۔ دو نومبر کو ریلیز ہونے والے 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے ٹریلر کو دیکھ کر جو تیسرا اہم کردار نظر آرہا ہے وہ کترینہ کیف نے ادا کیا ہے ۔

فلم ’ زیرو‘ شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ہے ، اسے شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوز کیا ہے ۔ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔