پریکٹیکل بائیکاٹ سے طلبا کے مستقبل پر برے اثرات مرتب ہونگے۔ پشتون ایس ایف

264
بی ایس سی پریکٹیکل سے ٹولے کی جانب سے بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے، اس عمل کی نہ صرف مذمت بلکہ ہر پلیٹ فارم پر اس کے خلاف جدوجہد کریں گے – پشتون ایس ایف
پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کی ترقی کی بنیاد تعلیم یافتہ طبقے پر ہیں اور ان تمام ترقی یافتہ ملکوں کی بنیادی راز اسی میں ہیں کہ انہوں نے تعلیم کے میدان میں کافی ترقی کی ہے اور اسے معیاری اور اصولی بنیادوں پر چلایا ہے، میرٹ کو ترجیح دی ہے پھر افسوس ہمارے یہاں حالات یکسر مختلف ہے، اپنے ذاتی مفادات اور رنجش کا شکار بھی طلبا اور طالبات کو بنایا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بی ایس سی کے پریکٹکل سے چند ٹولے کے بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے حالانکہ ان کا مسئلہ طلبا کے ساتھ بھی نہیں مگر پھر بھی ان کے پریکٹکل سے بائیکاٹ سے طلبا کے مستقبیل پر برے اثرات پڑتے ہیں جو کہ ایک غلط عمل ہے۔
مزید کہا کیا گیا ہے کہ فیڈریشن اس صورت میں طلبا اور طالبات کے ہر جائز مطالبے کے حق میں ان کی ہر پلیٹ فارم پر ترجمانی کریگی اور ہر اس عمل کی مذمت اور خلاف جدوجہد کریگی جو کہ طلبا اور طالبات کے مستقبیل اور تعلیم داو پر لگائیں گے۔ فیڈرشن کسی صورت میں ایسے عناصر کو اجازت نہیں دیگی جو ہمارے غریب صوبے کے طلبا کے مستقبیل کو اپنے ذاتی مفادات کے خاطر تباہ کر رہے ہیں ایسے حالات میں تنظیم کے ہر کارکن طلبا اور طالبات کی دفاع کرینگے۔ کسی صورت میں ان کے جاہز مطالبات پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔ حالیہ عمل طلبا اور طالبات کے ساتھ ہورہا ہے اس عمل کی نہ صرف مذمت بلکہ ہر پلیٹ فارم پر اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔