مستونگ و قلعہ عبداللہ میں فورسز کی کارروائی و اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

133

کاروائیوں کے دوران ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا – ترجمان فرنٹیئر کور کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فورسز اہلکاروں نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور قلعہ عبداللہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ میں 1عدد مارٹر ایکسریز، 26 عدد 82 مارٹر گولے بمعہ کارڈز 28 عدد مارٹر فیوز اور 165 عدد ایکسپلوزیو پیسز شامل ہیں۔

ایف سی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دوسری کارروائی میں قلعہ عبداللہ کے علاقے دولنگی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد شدہ اشیاء میں 480 کلوگرام منشیات، 2 عدد آر پی جی سیون بم، 5 عدد راکٹ میزائل، 7 عدد آر پی جی سیون ہیٹ بم، 2عدد 81 مارٹر بم، 6 عدد دستی بم، 7 عدد آر پی جی سیون فیوز اور مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

تاہم آزاد ذرائع سے آئی ایس پی آر کے دعوؤں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔