جنید کو تنظیم و قوم سے غداری اور آزادی پسند سنگتوں کے اغوا اور شہادت میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے – میران بلوچ
بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کے دفاتر فون کر کے ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے ریاستی ایجنٹ جنید ولد شفیع مریٹہ بگٹی کوئٹہ سے حراست میں لیا تھا جس نے دوران حراست قبول کیا ہے کہ وہ ایم آئی کے کیپٹن عدنان کے نام پر متحرک تھا اور اس کی جیب سے اس نام کی ایم آئی کی آفیشل کارڈ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایم آئی کے ڈائریکٹر کوئٹہ کے کہنے پر جنید، بلوچ مزاحمت کاروں سے رابطے کر کے انہیں شہری جنگ میں کمک فراہم کرنے کی آڑ میں ایم آئی کے ہاتھوں گرفتار اور شہید کرواتا رہا ہے۔ متعدد بار تنظیم کے جنگی سامان کو ریاستی اداروں کے حوالے کر چکا تھا جو کہ اسے تنظیمی سرگرمیوں کیلئے فراہم کیئے گئے تھے۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ جنید کو تنظیم و قوم سے غداری اور آزادی پسند سنگتوں کے اغوا اور شہادت میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے اور گذشتہ روز نصیر آباد کے علاقے چھتر میں اسے ہلاک کیا کردیا ہے۔
میران بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بی ایل ٹی کے پاس جنید کے پورے گروہ کی تفصیلات موجود ہیں اور اس گروہ کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
بی ایل ٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ریاستی اداروں کے ہاتھوں اپنے ہی بھائیوں کے خلاف استعمال ہونے سے بچائے۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گے۔