بلوچستان: دہری شہریت رکھنے پر صوبائی وزیر روف رند برخاست

553

سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے پر صوبائی وزیر کی کامیابی کالعدم قرار دے دیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے وزیر دہری شہریت رکھنے پر برخاست کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپریم کورٹ ‏میں پارلیمنٹیرینز کی دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت پی بی 47 کیچ بلوچستان سے بی اے پی کےکامیاب امیدوار عبدالرؤف رند کی کامیابی کالعدم قرار دیکر عہدے سے برخاستگی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے جس وقت الیکشن میں حصہ لیا تب ان کے پاس دہری شہریت تھی عدالت کا موقف۔

یاد رہے میرعبدالروف رند اس وقت صوبائی مشیر فشریز ہیں جنہیں انکی دہری شہریت پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے جانب سے برخاستگی کا اعلان اور کامیابی کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔