امریکاکےصدرنےدہشت گردی سےنمٹنےکےلیےقومی حکمت عملی کااعلان کردیاہےجس کے تحت دہشت گردوں کاان کی کمیں گاہوں تک پیچھاکیاجائےگا۔
امریکاکی قومی حکمت عملی کے مطابق دہشت گردوں کوحاصل تعاون کی جڑکاٹی جائےگی اور انسداددہشت گردی کے لیے امریکی اقدامات کومنظم اور جدید بنایا جائے گا۔
انسداددہشت گردی آپریشنز سےسبق حاصل کرکےتیار کی گئی اس حکمت عملی کامقصد ملکی سیکورٹی بہتربناناہے،ساتھ ہی امریکاکےشراکت دارممالک کی انسداددہشت گردی صلاحیت بھی مضبوط بنائی جائےگی۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہناہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں سےنمٹنے کے لیے اقتصادی نظام کوبھی سخت بنایا جائے گا۔
وزیرخزانہ اسٹیون منچن نے کہا کہ داعش،القاعدہ، حزب اللہ اورلشکرطیبہ اوردیگر تنظیموں پردباوبرقراررکھاجائے گا۔