مالداروں کو بڑے نقصان سے بچانے کیلئے حکومت فوری طور پر چارہ اور مالی مدد فراہم کریں: گلہ بان ، مالدار ایسوسی ایشن
دی بلوچستان پوسٹ نوشکی نمائندے کے مطابق نوشکی پریس کلب میں گلہ بان، مالدار ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس ۔
تفصیلات کے مطابق گلہ بان ، مالدار ایسوسی ایشن کے صدر میر افضل خان مینگل اور دیگر ممبران نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ خشک سالی سے زراعت اور گلہ بانی کا شعبہ شدید متاثر ہوچکا ہے، اگر وقت پر ریلیف نہ ملا تو بڑے پیمانے پر مال مویشیوں کے مرنے کا خدشہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشی بری طرح متاثر ہور ہےہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش مالداری یعنی گلہ بانی پر منحصر ہے 70 سالوں سے حکومت نے کبھی مالداروں کے لئے کوئی جامع حکمت عملی اختیار نہیں کی ، اور نہ ہی عوامی نمائندوں نے اسمبلی فلور پر اس مسئلےپہ بات کی۔
انہوں نے کہاکہ مالداروں کو بڑے نقصان سے بچانے کیلئےحکومت سنجیدگی سے اقدامات کریں اور فوری طور پر چارہ اور مالی مدد فراہم کریں۔ بلوچستان حکومت اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ہنگامی اقدامات کریں تاکہ مال مویشی اور ہمارے بال بچے قحط سالی سے بچ سکیں۔