ڈیرہ بگٹی: بم دھماکے میں 2 افراد زخمی

169

ڈیرہ بگٹی بم دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پیلاوغ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیلاوغ کے علاقے سنگھر پٹی میں بم دھماکے میں دو افراد ناصر خان اور زرخان شدید زخمی ہوگئے، دونوں افراد حسن خان سومارانی مری کے بیٹے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ افراد کا تعلق مبینہ طور پر حکومت یافتہ گروہ سے ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امن فورس کے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ افراد ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں عام بلوچ آبادیوں پر فوجی آپریشن، بلوچ خواتین کے اغواء اور بلوچ مزاحمتکاروں کے مخبری میں براہ راست ملوث تھے۔