پاکستانی فوج کے جانب سے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کے بعد آواران اور دوسری علاقوں میں بھی بارودی سرنگیں بچھائی جاچکی ہے – گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آواران کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن میں کئی مقامات پر سرمچاروں نے قابض فوج کو پسپا کرکے نقصان پہنچایا ہے۔ اٹھائیس ستمبر کو آواران تیرتیج کے علاقے گواش آسکانی میں پاکستانی فوج نے بارودی سرنگ بچھائے تھے جس کی زد میں آکر سرمچار شیرجان عرف کوہی شہید ہوئے۔ ہم انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ قومی آزادی میں اپنی خدمات پیش کرکے آخری سانس تک دشمن کے سامنے مسلح رہے اور غلامی کے خلاف جد و جہد کا حصہ رہے۔ وہ 2014 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے جد و جہد کر رہے تھے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کے بعد آواران اور دوسری علاقوں میں بھی بارودی سرنگیں بچھائی جاچکی ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ آنے والی وقتوں میں کئی لوگ ان کا نشانہ بن کر شہید ہو سکتے ہیں۔ یہ جنگی جرم اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں عالمی برادری پاکستان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر بلوچ قوم کو انصاف فراہم کرے۔