بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے کہاہے کہ سعودی عرب کو پاکستان اور چین سے غرض نہیں بلکہ وہ خطے میں اپنے وہابی ازم کی فنڈنگ کررہاہے۔
بی این ایم کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے نام پر وہابی ازم کی فنڈنگ کی جارہی ہے۔سعودی عرب کو چین اور پاکستان سے کوئی دوستی نہیں بلکہ وہ سی پیک کی آڑ میں اپنے انتہا پسندانہ پالیسی وہابی ازم کی فنڈنگ کر رہا ہے۔
Wahabism is being financed in the name of #CPEC. Saudi Arabia has no lost-love for China or Pakistan. It’s funding its extremist policy of Wahabism in the disguise of CPEC.
— KHALIL BALOCH (@ChairmanKhalil) 28 September 2018
یاد رہے حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے پاکستان میں چین کی طرف جاری سرمایہ کاری کے بڑے منصوبے سی پیک میں تیسری بڑی شراکت بننے کا اعلان کیاہے۔
دوسری جانب بلوچ آزادی پسند پارٹیاں سی پیک منصوبے کو بلوچ قوم کو اپنے وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنے اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا سازش قرار دے چکے ہیں ۔