پاکستان : غیرملکی سفارت خانوں میں فون ٹیپ ہونےکاانکشاف

118

بعض ممالک کی جانب سے پاکستان کی حساس معلومات اکٹھی کرنے کا انکشاف ہواہے۔غیرملکی سفارتخانوں میں موبائل فون ٹیپ کرنے کے آلات نصب کردئے گئے۔

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیومیں بعض ممالک کے سفارتخانوں میں موبائل فون ٹیپ کرنے کے آلات نصب کررکھے ہیں۔ پاکستانی سرکاری حکام کی موبائل فون پر گفتگو اور ایس ایم ایس کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے موبائل فون پرگفتگو سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاترکے افسران موبائل فون کا کم سے کم استعمال کریں۔ موبائل فون پرحساس نوعیت کی گفتگو سے بھی اجتناب کیا جائے

خفیہ اورحساس نوعیت کی معلومات کےلئے ایس ایم ایس بھیجنے سے بھی روک دیا گیا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اہم اورحساس نوعیت کی معلومات کے تبادلے کے لئے لینڈ لائن فون کا استعمال کیا جائے۔