پسنی : 15 سالہ طالب علم کی آرٹ ورک لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

387

پسنی میں پینسل سے منفرد اسکیچ بنانے والا 15 سالہ طالب علم لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں 15 سالہ اسامہ خالد اسکانی اپنے کم عمری اور  منفرد آرٹ ورک کی وجہ سے اس وقت علاقے کے لوگوں اور بالخصوص طالب علموں اور نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

اسامہ خالد اسکانی اس وقت دسویں کلاس کے طالب علم ہے اور  اس کی آرٹ ورک کو اسکول سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ زبردست سراہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ سہولیات کی فقدان اور صلاحیتوں کی بے قدری کی وجہ سے اسامہ آسکانی جیسے درجنوں نوجوان اپنے منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر نظر آتے ہیں ۔

پسنی کے اسکول ٹیچر نے کہا کہ اگر اسامہ آسکانی جیسے طالب علموں کی سرپرستی کی جائے تو ان کے کام اور صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گا ۔