امریکا کے بغیر خلیجی ممالک زیادہ دیر محفوظ نہیں رہیں گے- ٹرمپ

180

تیل کی بڑھتی ہوئے قیمتوں سے پریشان امریکی صدر خلیجی ممالک پر برس پڑے، ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے بغیر خلیجی ممالک زیادہ دیر محفوظ نہیں رہیں گے، اوپیک سے فوری طور پر تیل کی قیمتیں کم کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امریکی صدر نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئےخلیجی ممالک کو سیکیورٹی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بیشتر خلیجی ممالک کی حفاطت امریکا کرتا ہے، امریکا سیکیورٹی واپس لے تو یہ ممالک زیادہ دیر محفوظ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار خلیجی ممالک کو قرار دیتے ہوئے اوپیک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے، ایران پر معاشی پابندیوں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار محدود کرنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔