بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج 15 ستمبر کوسرمچاروں نے ضلع پنجگور میں چکیں گوران کے مقام پر پانچ گاڑیوں کے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان بی ایل ایف کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سرمچاروں نے فوجیوں کی باتیں ٹریس کیں جس میں انہیں سناگیا کہ وہ ہلاک اور زخمیوں کے بارے میں باتیں کررہے تھے۔ یہ علاقہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر واقع ہے۔
گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ فورسز پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے کیونکہ بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے بغیر بلوچستان کیلئے کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔ بلوچ سرمچار قابض فوج پر حملوں، بلوچ وطن اور وسائل کی دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں۔